Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفرکیس کا ٹرائل 11جنوری تک روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل اورنگزیب نے فیصلہ سناتے ہوئےسائفرکیس کا ٹرائل 11جنوری تک روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفرٹرائل میں فرد جرم کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے  12 دسمبرکی فردجرم کارروائی کیخلاف نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفرکیس کے ٹرائل کیخلاف مقدمات میں 12 دسمبر آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت جسٹس میاں گل حسن نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی حکم امتناع نہیں دے سکتے مجھے اپنے انداز سے پروسیڈ کرنے دیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں وکیل محمد عثمان ریاض گل اوراٹارنی جنرل منصوراعوان پیش ہوئے۔ وکیل پی ٹی آئی نے دلائل دیے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے روزانہ کئی گواہان کے بیانات قلم بند کروائے جارہے ہیں جس پرعدالت نے کہا کہ کتنے لوگوں کے بیانات ہوگئے ہیں؟

وکیل نے جواب دیا کہ اب تک 25 گواہان بیانات قلم بند ہوگئے ہیں، مجموعی طورپر28 ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں نوٹس جاری کروں گا۔ وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں سائفر کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہے، عدالت سے استدعا ہے اگلی سماعت تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔

عدالت نے کہا کہ مجھے اپنی مرضی سے کیس کو دیکھنے دیں۔ اس کے بعد ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی روسٹرم پر آگئے۔ عدالت نے رضوان عباسی سے استفارکیا کہ آپ اسٹیٹ کی بیہاف پر نوٹس وصول کریں گے؟

بعد ازاں عدالت کی جانب سے ریاست کو جاری کردہ نوٹس راجہ رضوان عباسی نےعدالت میں موصول کرلیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں مجازافسربراہ راست عدالت میں کمپلینٹ دائرکرسکتا ہے؟

وکیل عثمان گل نے جواب دیا کہ قانونی طورپرحکومت کا مجاز افسر براہ راست عدالت میں کمپلینٹ دائر کرسکتا ہے۔ اس کیس میں کمپلینٹ کی بجائے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر یہ کیس چل رہا ہے۔  25 گواہ کا بیان اور تین پر جرح ہوچکی ہے، مجموعی طورپر 28 گواہ ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ٹرائل کو پانچ چھ دن بعد کیس کی سماعت کرنے کی ہدایت کی جائے۔ ٹرائل کورٹ اس دوران ٹرائل مکمل کرسکتی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم پہلے نوٹس جاری کررہے ہیں۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے نوٹس کمرہ عدالت میں وصول کیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے خلاف سائفر کیس کا ان کیمرا ٹرائل اڈیالہ جیل میں جاری ہے۔

متعلقہ خبریں