سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی کے معاملے پرسات رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات یا ایک ٹرم کی نااہلی کے معاملے پرسپریم کورٹ آف پاکستان لارجربنچ تشکیل دے دیا۔
تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ تشکیل
براہِ راست دیکھیں: https://t.co/w7GLQEhGrd#SupremeCourt #BOLNews pic.twitter.com/LfWqG2dIbn— BOL Network (@BOLNETWORK) January 1, 2024
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سات رکنی بنچ کے سربراہ ہونگے۔ بنچ میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔
آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی
سپریم کورٹ نے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا #SupremeCourt #BOLNews pic.twitter.com/6Fbv0hiwd3— BOL Network (@BOLNETWORK) January 1, 2024
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے میربادشاہ قیصرانی کیس میں تاحیات نا اہلی سے متعلق نوٹس پر بنچ تشکیل دیا۔
عدالت عظمیٰ کا لارجربنچ کل دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔




















