Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سات رکنی لاجر بنچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

دسمبر کے وسط میں سپریم کورٹ نے نااہلی کی مدت سے متعلق تمام مقدمات ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کیس کے زیر التوا ہونے کو الیکشن میں تاخیر کیلئے استعمال نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے معاملہ پرعدالتی فیصلے اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم میں تضاد پر نوٹس لیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

سپریم کورٹ نے میر بادشاہ قیصرانی کی جعلی ڈگری تاحیات نااہلی کیس میں نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ خبریں