ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد میٹ رینشا کی آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے تاہم پلیئنگ الیون میں کیمرون گرین کو شامل کیا جائے گا۔
آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے تصدیق کی ہے کہ پہلے میچ میں پلیئنگ الیون میں کیمرون گرین شامل ہوں گے اور اسٹیو اسمتھ اوپننگ کریں گے۔
میٹ رینشا کے علاوہ اسکاٹ بولینڈ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اسکاٹ بولینڈ اور میٹ رینشا بی بی ایل میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرکے 13 جنوری اور 15 جنوری کے بعد پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے کرین رولٹن اوول گراؤنڈ ،ایڈیلیڈ اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔
اسکواڈ:
پیٹ کمنز(کپتان)، اسکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لیون، مچل مارش، میتھیو رینشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک
Time to welcome the Windies.
Matt Renshaw returns to our men's national squad, with Cam Green named a certain starter for the first Test in Adelaide. pic.twitter.com/cdprTbiiyE
— Cricket Australia (@CricketAus) January 10, 2024
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔




















