Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا  کے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ریگولر کپتان پیٹ کمنز کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کی قیادت  سونپی گئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کپتان پیٹ کمنز کےعلاوہ فاسٹ بولرز جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو بھی ریڈ بال ہوم سیزن میں مسلسل شمولیت کے باعث آرام دیا ہے ۔

تینوں اہم فاسٹ بولرز کی جگہ شان ایبٹ، کیمرون گرین اور آرون ہارڈی  کو ٹیم میں  شامل کیا گیا ہے۔

حیران کن طور پر مارکس اسٹوئنس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ  لانس مورس پہلی بار ون ڈے  اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

جون 2022 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کھیلنے  کے بعد سے انجری کے باعث ٹیم سے باہر رہنے والے جھائے رچرڈسن کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

اسکواڈ:

اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین ، گلین میکسویل، لانس مورس، جھائی رچرڈسن، میتھیو شارٹ، ایڈم زیمپا

متعلقہ خبریں