Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیس بک اور انسٹاگرام پر مواد محدود کرنے کے لئے اہم اقدام

میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پر نوجوانوں کے لئے مواد کو مزید محدود کرنے اہم اقدامات کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے ایک پوسٹ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل سائٹس پر نوجوانوں کے اکاؤنٹ کو سب سے زیادہ پابندی والی مواد کنٹرول سیٹنگز میں رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ فیس بک اور انسٹاگرام پر سرچ کی اضافی اصطلاحات بھی محدود کردی جائینگی  ۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال امریکہ میں میٹا پلیٹ فارمز اور انسٹاگرام کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں ان پر الزام لگایا گیا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نشہ آور بنا کر نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بحران کو ہوا دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ میٹا یورپ میں بھی زیرِ تفتیش ہے، جہاں یورپی کمیشن نے معلومات مانگی ہیں کہ سوشل میڈیا کمپنی بچوں کو غیر قانونی اور نقصان دہ مواد سے کیسے بچاتی ہے۔