Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ نےسید ظفرعلی شاہ کی درخواست غیرمؤثر ہونے پر نمٹا دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اورخیبرپختونخواہ کے انتخابات میں تاخیرکےمعاملے پرسید ظفرعلی شاہ کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

سپریم کورٹ میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے سید ظفرعلی شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات کی تاریخ کے بعد موجودہ درخواست غیرمؤثرہوچکی ہے، اب تو انتخابات کی تاریخ آچکی ہے ہم کیسے آپکی درخواست سنیں؟

عدالت نے ظفرعلی شاہ سے استفسارکیا کہ انتخابات سے متعلق تمام مقدمات ترجیجی بنیادوں پر سن رہے ہیں۔ کیا آپ انتخابات نہیں چاہتے؟  وکیل نے جواب دیا کہ میں انتخابات چاہتا ہوں مگر جو لوگ تاریخ کے ذمہ دار ہیں انکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

وکیل ظفرعلی شاہ نے مؤقف پیش جیا کہ میں نے 22 مارچ 2023 کا انتخابات نہ کرانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا،  پنجاب اور کے پی میں انتخابات نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

جسٹس محمدعلی مظہرنے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے کسی کیخلاف کاروائی کی درخواست ہی نہیں تو کیسے حکم دے دیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کی درخواست وقت پر مقرر نہ ہونے کا ذمہ دار ادارہ ہو سکتا ہے میں نہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

متعلقہ خبریں