Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی کی تاریخی ارباب نیاز اور حیات آباد اسٹیڈیم کو تحویل میں لینے کی درخواست

کے پی کے وزیر کھیل ڈاکٹر نجیب اللہ مروت کی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر برائے کھیل، امور نوجوانان اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اللہ مروت نے بدھ کی سہہ پہر پی سی بی کے ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ میری خیبر پختونخوا کے وزیر کے ساتھ  مفید ملاقات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی نے صوبائی حکومت سے تاریخی ارباب نیاز اور حیات آباد اسٹیڈیم سمیت ریجن کے دیگر گراؤنڈز کی تحویل کے لیے درخواست کی ہے۔

ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ اس اقدام سے پی سی بی کو نہ صرف ہمارے کرکٹرز کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ریجن میں کرکٹ کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں