Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے

نیوزی لینڈ کے خلاف  پہلے ٹی ٹوئنٹی  میچ  کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا،محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے نئی اوپننگ جوڑی محمد رضوان اور صائم ایوب کو آزمایا جائے گا۔

بابر اعظم اپنی پرانی پوزیشن یعنی تیسرے نمبر پر کھیلیں گے جبکہ فخر زمان اب چوتھے  نمبر پر بلے بازی کریں گے۔افتخار احمد پانچویں اور بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل ہونے والے اعظم خان چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

بعد ازاں آل راؤنڈر عامر  جمال، اسامہ میر، کپتان شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی اور حارث رؤف بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

پلیئنگ الیون:

محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر  جمال، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی، حارث رؤف

متعلقہ خبریں