Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہورہائی کورٹ نے پولیس کوہیلمٹ نہ ہونے پرایف آئی آر درج کرنے سے روک دیا

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدراک کیس کی سماعت کے دوران پولیس کوہیلمٹ نہ ہونے پرایف آئی آر درج کرنے سے روک دیا۔

لاہورہائیکورٹ میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ہیلمٹ نہ ہونے پر ایف آئی آر درج کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے روف ٹاپ گارڈننگ کو فروغِ دینے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں لگائے گئے سولر سسٹم کو فعال کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کالجزاوراسکولوں میں درخت لگانا اوردیگر اقدامات احسن اقدام ہے، پرانے گھروں اورعمارات پر گرمی روکنے کے لیے گھڑے الٹے رکھے جاتیں۔ گرمی سے بچنے کیلئے ایسے اقدامات پر کام کرنا چاہئے۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے گاڑیوں اور رکشوں کو بجلی کی چارجنگ پر منتقل کرنے بارے رپورٹ طلب کی اورکہا کہ متبادل انرجی ذرائع کی وجہ سے تیل کی کھپت دنیا میں کم ہوگئی ہے۔

میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ کم عمر ڈرائیورز کیخلاف 26 ہزار سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئی، جس پرعدالت نے کہا کہ یہ تو مناسب نہیں ہیلمٹ نہ ہونے پرایف آئی آر درج کی جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے پولیس کو ہیلمٹ نہ ہونے پر ایف آئی آر درج کرنے سے روک دیا۔

ماحولیاتی کمیشن کے ممبر سید کمال حیدر، واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم اوروفاقی حکومت کیجانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ عدالت میں  پیش ہوئے۔

محکمہ ماحولیات، ایل ڈی اے، پی ایچ اے، ٹریفک سمیت دیگر محکموں کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں