Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد رضوان نے محمد حفیظ کا ریکارڈ برابر کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے آکلینڈ کے ایڈن پارک میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 چھکے لگاکر سابق کپتان محمد حفیظ کا ریکارڈ برابر کیا۔

محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 25  رنزبنائے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں محمد رضوان کے چھکوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔انہوں نے یہ کارنامہ 73 اننگزجبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں انجام دیا۔

تیسرے نمبر پہ 73 چھکوں کے ساتھ شاہد آفریدی، چوتھے پہ شعیب ملک (69 چھکے) اور پانچویں پہ 55 چھکوں کے ساتھ عمر اکمل موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں