Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمر گل کے بھتیجے نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میں اپنی دھاگ بٹھادی

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمر گل کے بھتیجے عباس آفریدی نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی دھاگ بٹھادی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آکلینڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کی جانب سے عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ڈیبیو کیا۔

عباس آفریدی نے ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈھاگ بٹھادی ہے جب کہ انہوں نے 4 اوورز میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تاہم عباس آفریدی کی پرفارمنس بھی قومی ٹیم کو میچ نہ جتواسکی اور پاکستان کو پہلے میچ میں 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل عباس آفریدی کو ان کے چچا اور سابق فاسٹ بولر عمر گل نے گرین کیپ پیش کیا تھا جب کہ اسامہ میر کو اسپن کوچ سعید اجمل نے کیپ پیش کی تھی۔

عباس آفریدی کو کیپ پیش کرتے ہوئے عمر گل نے کہا تھا کہ کوشش کرنا جس طرح ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اس ہی کارکردگی کو برقرار رکھو۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ میرے اور ہماری فیملی کے لیے فخر کا لمحہ ہے، ہر کرکٹرز کی خواہش ہوتی ہے وہ اسٹار کے لیے کھیلے اور گرین کیپ پر موجود اسٹار کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی ہے۔

بعد ازاں عباس آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، میرا بھی یہی خواب تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور وہ دن آگیا ہے۔

 انہوں نے کہا تھا کہ وہ بھی یہ چاہتے تھے کہ اپنے چاچو سے گرین کیپ لیں اور ان کے چاچو عمر گل نے جیسی بولنگ پاکستان کیلئے کی وہ بھی اس طرح بولنگ کریں۔

متعلقہ خبریں