Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کا آغاز 17 فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جب کہ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا، 34 میچز پرمشتمل ایونٹ میں سے کراچی پلے آف سمیت 11 میچز کی میزبانی کرے گا۔

پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا، 34 میچز پرمشتمل ایونٹ میں سے کراچی پلے آف سمیت 11 میچز کی میزبانی کرے گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9.9 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔

پچھلے ایڈیشن کی طرح پی ایس ایل 9 بھی دو مرحلوں میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے۔

بعد ازاں میچز راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منتقل ہوجائیں گے، جہاں 28 فروری سے 18 مارچ تک 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں