قومی خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15 جنوری سے شروع ہونے جارہا ہے۔
قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کو بیس ہزار روپے اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
جیتنے والی ٹیم دس لاکھ اور فائنلسٹ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے جب کہ شعیب اختر اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ پی سی بی میچ رپورٹس اور ایکشن پکچرز فراہم کرے گا۔
🚨 Squads announced for National Women's T20 Tournament set to commence on 15 January 🏏
Which team are you backing to win the tournament❓
More details ➡️ https://t.co/fesitlEK7k#NWT20 | #BackOurGirls pic.twitter.com/4bQUM3AoZU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 12, 2024
چھ ٹیموں پر مشتمل قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پیر 15 جنوری سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تین گراؤنڈز میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں چھ ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی شامل ہیں۔ سترہ روزہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دس میچ کھیلے گی۔
ٹاپ دو ٹیمیں 31 جنوری کو فائنل کھیلیں گی جس کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ڈبل راؤنڈ رابن میچز راولپنڈی کے ایوب پارک گراؤنڈ اور اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ جب کہ شعیب اختر اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
شعیب اختر اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کی پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔ ٹاس ساڑھے دس بجے ہوگا جب کہ میچ کی پہلی گیند گیارہ بجے کی جائے گی۔
پاکستانی خواتین اس سال کے آخر میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے پہلے کم از کم آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز (ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ اور انگلینڈ کے خلاف تین) میں حصہ لیں گی۔
پی سی بی نے چھ اسکواڈز کو بھی حتمی شکل دے دی ہے جو 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ ان اسکواڈز کا انتخاب سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کی سربراہی میں قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔




















