Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاداب اسامہ کے دفاع میں میدان میں آگئے

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر کی ناقص کارکردگی پر شاداب خان ان کے حق میں میدان میں آگئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے پہلے میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے ڈیبیو کیا لیکن وہ کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھاسکے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تاہم قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا اسامہ میر کے حوالے بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے حمایت کا اظہار کیا ہے۔

شاداب خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا ’’اسامہ نے ڈیبیو کیا جب کہ وہ مشکل ترین لیگز میں مسلسل ٹی ٹوئنٹی پرفارمنسس کے بعد یہاں تک پہنچے ہیں‘‘۔

انہوں نے لکھا ’’صرف ایک کھیل کے بعد تنقید جب کہ یہ گراؤنڈ اسپنرز کے لیے بہت مشکل تھا، اسامہ ایک باصلاحیت تحفہ ہے جو واپسی کرسکتا ہے‘‘۔

شاداب خان نے اسامہ میر کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا ’’میری نیک تنائیں بھائی کے ساتھ ہیں، ہمیشہ چمکتے رہیں‘‘۔

متعلقہ خبریں