لاہور ہائیکورٹ میں طارق محمود کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
وکیل امیدوار طارق محمود نےعدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ 68 این اے اور پی پی 40 منڈی بہاوالدین سے شکایت کنندہ ہوں، این اے 68 کےاعتراضات پر کوئی دلائل نہیں دیے۔
وکیل امیدوار نے عدالت کو بتایا کہ پی پی 40 کےاعتراضات پر دلائل دیے اور کاغذات نامزدگی منظورہوگئے ہیں۔
وکیل شکایت کنندہ نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق امیدوار مقدمہ میں اشتہاری ہے جس پرعدالت نے پوچھا کہ اشتہاری ہونے کا کوئی عدالتی حکم ہے۔
وکیل امیدوار طارق محمود نے بتایا کہ امیدوار ضمانت پر تھا۔




















