Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کرکٹ ٹیم ہملٹن سے ڈونیڈن پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ہملٹن سے ڈونیڈن پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ہملٹن سے ڈونیڈن پہنچ گئی ہے، پاکستان ٹیم 16جنوری کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی.

اس سے قبل کھیلے گئے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو پہلے میچ میں 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ گذشتہ روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست ہوئی۔

دوسری جانب مسلسل شکست کی مسلسل شکستوں کی وجہ سامنے آگئی ہے جب کہ  ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں اور ٹیم ڈائریکٹر کے مابین چپقلش شکست کی اصل وجہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں سینئر کھلاڑیوں اور ٹیم ڈائریکٹر کے درمیان ہونے والی اس چپقلش کے اثرات گراؤنڈ میں بھی نظر آرہے ہیں، کھلاڑیوں کا غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنا اس کی ایک مثال ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پہلے تو کھلاڑیوں پر ڈریسنگ روم میں سونے پر پابندی لگائی اور اب انہوں نے ان پر لیگز کے دروازے بھی بند کر دینے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سیز جاری کی تھیں ، جس پر محمد حفیظ نے کچھ کھلاڑیوں کا کلیئرنس دینے سے منع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں