Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: افتخار احمد ’چاچو‘ کہنے والے مداح پر برس پڑے

پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد ایک مداح کی جانب سے ’چاچو‘ کہنے پر شدید غصہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران افتخار احمد جب باؤنڈری پر فیلڈنگ کررہے تھے تو ایک مداح نے انہیں ’چاچو‘ کہا جس پر وہ غصے میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں مداح کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں آپ کا فین ہوں‘ جس پر افتخار احمد نے جواب دیا ’خاموش رہیں‘۔

مداح  کو مزید کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میرے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا‘۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ  کو پانچ میچز کی سیریز  میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں