Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کردیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے  پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تیسرے میچ کےلیے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اسامہ میر کی جگہ محمد نواز ، عامر جمال کی جگہ محمد وسیم جونیئر اور انجرڈ عباس آفریدی کی جگہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پلیئنگ الیون:

محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، زمان خان

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔چوتھے اور پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 19 اور 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو پانچ ٹی ٹوئنٹی  میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں