سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ میاں بیوی میں ہم آہنگی اورخوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے۔
جسٹس حسن اظہررضوی نے حکم نامے میں لکھا کہ اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے، میاں بیوی میں ہم آہنگی اورخوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے، خلع کے باوجود غیر ضروری طور پرسابق اہلیہ کو قانونی چارہ جوٸی میں گھسیٹا گیا۔
امریکا میں شادی اور پھر خلع لینے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے خلع کیخلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
جسٹس حسن اظہررضوی نے سات صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ عدالتِ عظمٰی نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ ثمرینا رشید میمن امریکہ کیساتھ ساتھ پاکستانی شہریت بھی رکھتی ہے، درخواست گزارنے امریکہ میں ہونیوالے نکاح کی پاکستان میں منسوخی چیلنج کی۔
جسٹس حسن اظہررضوی نے حکم نامے میں لکھا کہ اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے، میاں بیوی میں ہم آہنگی اورخوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے، خلع کے باوجود غیر ضروری طور پرسابق اہلیہ کو قانونی چارہ جوٸی میں گھسیٹا گیا۔
سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ ریکارڈ کے مطابق خلع لینے کے بعد خاتون نے امریکہ میں دوسری شادی کرلی، درخواستگزار نے بھی پاکستان میں دوسری شادی کرنے کی کوششں کی، سندھ ہاٸی کورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا تھا۔ درخواست گزارسہیل احمد نے سندھ ہاٸی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔