Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سکندر رضا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

زمبابوے کے کپتان  سکندر رضا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی نژاد زمبابوین آل راؤنڈر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں لگاتار پانچ نصف سنچریز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

انہوں نے روانڈا(58)، نائجیریا(65)، کینیا(82)، آئرلینڈ(65) اور سری لنکا کے خلاف (62) نصف سنچریز اسکور کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔

سکندر رضا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باجود ان کی ٹیم رواں برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ سکندر رضا کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے  ہے اور پاکستان ایئرفورس میں پائلٹ بننا چاہتے تھے تاہم نظر کی خرابی کے باعث میڈیکل میں فیل ہونے کے بعد انہوں نے کرکٹ کو بطور پیشہ اپنایا۔

متعلقہ خبریں