Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس اچانک ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس اچانک ایک گھنٹہ پہلے ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس آج دو بجے کراچی میں شیڈول تھا جس کو ایک گھنٹہ قبل اچانک ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان میں اختلاف کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں جب کہ آج ہونے والے اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان تھا۔

یاد رہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو ختم ہو رہی ہے جب کہ اجلاس میں گورننگ بورڈ کی تشکیل پر بھی پیش رفت ہونے کا امکان تھا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جانا تھا اور پی سی بی میں الیکشن کے معاملات سمیت فنانشل معاملات ترجیحات میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ ذکا اشرف گزشتہ روز آئی جی سندھ سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز کے دوران سیکیورٹی امور پر گفتگو کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں