ساس بہو کی لڑاٸی کا معاملہ سپریم کورٹ آن پہنچا، چیف جسٹس نے دس تولہ سونے نہ دینے بارے ساس کی اپیل خارج کردی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس کیس میں دونوں اطراف خواتین کیوں ہے؟ ساس کا اس کیس سےکیا تعلق؟ وکیل ذوالفقار نقوی نے جواب دیا کہ یہ جھگڑا ساس اوربہو کے درمیان ہی ہے، تنازع بھی دس تولے سونے کاہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا بہو کو طلاق ہو چکی ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ جی طلاق ہو چکی اورتین بچے بھی ہیں۔
عدالت نے پوچھا حق مہر کتنا تھا؟ وکیل ذوالفقارنقوی نے جواب دیا کہ دو ہزارروپے حق مہر تھا۔ اس پرچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تین بچوں کی ماں کو دس تولہ سونے دینے میں کیا مسٸلہ ہے۔
سپریم کورٹ نے ساس صبحیہ خانم کی اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فاٸز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
صبحیہ خانم نے سابقہ بہو سعدیہ نورین کو دس تولے دینے کے ہاٸی کورٹ کے حکم کیخلاف سپریم کورٹ رجوع کیا تھا۔




















