غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ سینیئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران غیر شرعی نکاح کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائدکردی۔
سینئرسول جج قدرت اللہ نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ائندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا۔
کمرہ عدالت میں سینئرسول جج قدرت اللّٰہ نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ فرد جرم کے وقت بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کے درخواست استثنیٰ منظور کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزغیرشرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور بانی تحریک انصاف پرآج فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ایک دن کی درخواست استثنیٰ دائر کی تھی، پراسیکیوشن کے وکیل رضوان عباسی نے درخواست کی مخالفت کی تھی۔




















