لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا عبوری تحریری حکم جاری کردیا۔
جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا جس میں عدالت نے اسکولوں، کالجز کی چھتوں پر بھی پودے لگانے اورگارڈن بنانے کا حکم دیا۔
لاہورہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پرعملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ لیسکو اہلکاروں نے درخت کاٹے۔ جس پر پی ایچ اے نے لیسکو کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 114 صنعتی یونٹس نے آلودگی پھیلانے کی خلاف ورزی کی، رپورٹ کے مطابق 89 انڈسٹری یونٹس نے بیان حلفی جمع کرایا، 24 انڈسٹری یونٹس تاحال سیل ہیں۔




















