بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو صرف 22 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔
یشوی جیسوال 4، شیوام دوبے ایک جبکہ ویرات کوہلی اور سنجو سیمسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
تاہم کپتان روہت شرما اور رنکو سنگھ نے ناقابل شکست 190 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کرکے مقررہ 20 اوورز میں اسکور 212 رنز تک پہنچا دیا۔
Heartbreak for Afghanistan! 💔
Incredible Display from #AfghanAtalan as they tried their heart out to win the game but it wasn't meant to be!
Congratulations to @BCCI for winning the three-match T20I series 3-0! 👍#INDvAFG2024 | @IntexBrand | @LavaMobile | @EtisalatAf pic.twitter.com/Hk2rfApsrU
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) January 17, 2024
افغانستا کی جانب سے فرید احمد نے 3 اور عظمت اللہ عمر زئی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم گلبدین نائب (ناٹ آؤٹ 55)، کپتان ابراہیم زادران(50) اور رحمان اللہ گرباز (50) کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز ہی بنائےاور فیصلہ سپر اوور پہ چلا گیا۔
سپر اوور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم بھی 16 رنز ہی بناسکی اور یوں ایک اور سپر اوور پہ بات چلی گئی۔
دوسرے سپر اوور میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرکے 11 رنز بنائے جس کے جواب میں افغان ٹیم ایک ہی رن بناسکی۔
بھارت نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 صفر سے وائٹ واش کیا۔




















