Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے47؛ امیدوارکےنشان کی تبدیلی کیلئےدائردرخواست پرریٹرننگ افسرکونوٹس جاری

ہائی کورٹ نے حلقہ این اے 47 کے امیدوارکےنشان کی تبدیلی کیلئےدائردرخواست پرریٹرننگ افسرکونوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عوامی ورکرز پارٹی کے حلقہ این اے47 کے امیدوار کا نشان کی تبدیلی کےلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 کے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزارمحمد اقبال اپنے وکیل بیہورگ بلوچ کے ساتھ عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ درخواست گزارعوامی ورکرز پارٹی کا امیدوارہے اور پارٹی نشان پر الیکشن لڑنا ہے۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے درخواست گزار کے کاغذات آزاد امیدوار حیثیت سے منظور کرلئے، ریٹرننگ افسر نے میرے مؤکل جو عوامی ورکرز پارٹی امیدوار ہے کو چارپائی کا نشان الاٹ کیا ہے، بلب کے نشان کے ساتھ ملک بھر میں عوامی ورکرز پارٹی انتخابات لڑ رہی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزارکا مؤقف سن کرفریقین کو نوٹسسز جاری کرکے سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں