Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شامار جوزف ٹیسٹ ڈیبیو پر منفرد کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بولر بن گئے

ویسٹ انڈیز کے شامار جوزف ٹیسٹ ڈیبیو پر منفرد کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بولر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے شامار جوزف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی اور بعد ازاں اسی اننگز میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔

یو وہ ٹیسٹ کیریئر کی پہلی گیند پر وکٹ اور اس ی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بولر بن گئے۔

اسٹیو اسمتھ  شامار جوزف کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا شکار بنے۔

شامار جوزف
اسٹیو اسمتھ  شامار جوزف کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا شکار بنے۔

اس سے قبل یہ کارنامہ صرف آسٹریلیا کے نیتھن لیون ہی انجام دے سکے تھے۔انہوں نے 2011 میں گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا میں ہی انجام دیا اور دونوں ہی رواں ٹیسٹ میچ بطور مخالف کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں