Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا چوتھا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے جب کہ پانچواں میچ بھی 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جانا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے تینوں میچز میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ نیوزی لینڈ نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دوسرے میچ میں 21 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

تیسرا میچ گزشتہ روز ڈونیڈن میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کو 45 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں