Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

4 کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ

بابر اعظم اور شاہین آفریدی سمیت 4 کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر کو کھیلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر کا بی پی ایل لیگ میں ٹیموں کے ساتھ معاہدہ ہے جب کہ شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹیم سے معاہدہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فخرزمان اور اعظم خان کو تاحال ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں ملی ہے جب کہ سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کھلاڑیوں کو معاہدے کے مطابق اجازت دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم بی پی ایل لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے جب کہ وہ گروپ مرحلے کے دوران 6 میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں