ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے پہلے سیشن میں ہی میچ کا فیصلہ ہوگیا۔
ویسٹ انڈین ٹیم نے تیسرے روز 73 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی اور 120 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
کرک میکینزی 26 اور جسٹن گریوز24 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
ALL OUT! Australia require 26 runs to win the first Test #AUSvWI
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 19, 2024
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 5، مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے 2،2 جبکہ کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کو جیت کے لیے 26 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
A 10-wicket win to start the series! Wrapped up before lunch on day three #AUSvWI
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 19, 2024
اسٹیو اسمتھ 11 اور مارنس لبوشین ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خواجہ 9 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 188 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ کرک میکینزی 50 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل اور پیٹ کمنز نے 4،4 جبکہ مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
Best figures of his career! #AUSvWI
Watch Hazlewood's first-innings four: https://t.co/6rwam9ttT1
Watch his second-innings five: https://t.co/vWupR8URLZ pic.twitter.com/XKG9q4n7sB
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 19, 2024
آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ (119) کی سنچری کی بدولت 283 رنز بنائے تھے۔عثمان خواجہ 45 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیبیوٹینٹ شامار جوزف نے 5، کیمار روچ اور جسٹن گریوز نے 2،2 جبکہ الزاری جوزف نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
ٹریوس ہیڈ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔




















