الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات بحال کر دیے۔
الیکشن ٹربیونل سندھ ہائی کورٹ میں جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی۔
ٹربیونل نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات بحال کر دیے، الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔
فہمیدہ مرزا جی ڈی اے کی جانب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے امیدوار ہیں۔
گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے جنرل نشستوں پر فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات بحال کیے تھے۔




















