Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

190 ملین پاؤنڈزریفرنس؛ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں  بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

ملزمان کی جانب سے لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ، عثمان گل، سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی اورعرفان بھولا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں وکلاکی تبدیلی کی درخواست دائرکی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئی وکلا ٹیم میں بیرسٹرعلی ظفر، سکندرذوالقرنین اور عثمان گل شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی کے نئے وکیل علی ظفر کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں بیان دیا گیا کہ فرد جرم میں لکھی قانونی اصطلاحات وکیل ہی سمجھا سکتے ہیں۔ وکیل کی غیر موجودگی میں چارج قبول ہی نہیں کرتا۔

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈزریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک مؤخر کردی۔

متعلقہ خبریں