پشاور زلمی نے پی ایس ایل 9 کے لیے ڈیرن سیمی کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈیرن سیمی کو بطور کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
📣🚨
𝑫𝒂𝒓𝒆𝒏 𝑺𝒂𝒎𝒎𝒚 – 𝑯𝒆𝒂𝒅 𝑪𝒐𝒂𝒄𝒉 𝒐𝒇
𝑷𝒆𝒔𝒉𝒂𝒘𝒂𝒓 𝒁𝒂𝒍𝒎𝒊 𝑭𝒐𝒓 𝑷𝑺𝑳 9 💛The tactician, @darensammy88 is all set to lead his men in yellow to their second championship title ⚡️🏆#Zalmi #YellowStorm #HBLPSL9 pic.twitter.com/BFpF8OnEuL
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) January 18, 2024
پشاور زلمی کی ٹوئٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی نے لکھا ’’زلمی فیملی میں شامل ہونے کا میں انتظار نہیں کرسکتا، پیلے رنگ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک اور ٹائٹل لڑنے کے لیے تیار اور بے چین ہوں‘‘۔
🙏 يو جهان مننه
Can't wait to join my Zalmi family, eager and ready to fight for another title with my men in yellow ⚡️💛#Zalmi #HBLPSL9 https://t.co/c66RcXXrYs
— Daren Sammy (@darensammy88) January 18, 2024
یاد رہے کہ ڈیرن سیمی کئی سیزن تک پشاور زلمی کی قیادت کرچکے ہیں جب کہ انہیں کی قیادت میں پشاور زلمی نے 2017 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان
علاوہ ازیں سابق ویسٹ انڈیز کپتان پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہونے جارہا ہے جس کے میچز 18 مارچ تک جاری رہیں گے جب کہ پشاور زلمی اپنی مہم کا آغاز 18 فروری کو کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز کے خلاف میچ سے کرے گی۔




















