Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی کو پی سی بی میں بڑا عہدہ ملنے کا امکان

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی میں بڑا عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی منجمنٹ کمیٹی میں نامزد کیا گیا ہے جو ذکاء اشرف کی جگہ لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی گورننگ بورڈ کے لیے بھی نامزد ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر بورڈ آف گورنرز ذکاء اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس موقع پر ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی اختیارات نہیں تھے، میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت سے کام کرنا چاہتا تھا مگر کام کرنے کی آزادی نہ ملی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایسے میں عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی فائدہ نہ تھا، اسی لیے میں نے ذمہ داری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ذکاء اشرف کے استعفیٰ کے بعد چیئرمین پی سی بی کے امیدواروں کے لیے کئی نام سامنے آئے تھے جن میں سے نجم سیٹھی کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا۔

علاوہ ازیں گورننگ بورڈ کے رکن مصطفیٰ رمدے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، عارف سعید اور احمد نواز سکھیرے کے نام بھی زیرِ گردش تھے۔

متعلقہ خبریں