انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان روہت شرما کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ روہت شرما کے علاوہ بھارتی کھلاڑی شبھمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی کے لیے بھی بھارتی کھلاڑی یشاوی جیسوال کو نامزد کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو، ارشدیپ سنگھ، پاکستانی نڑاد زمبابوین سکندر رضا، فل سالٹ، نکولس پوران، مارک چیپمین ، مارک ایڈائر، روی بشنو، رچرڈ این گیورا اوریوگینڈا کے الپیش رامجینی شامل ہیں۔




















