Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ آج نیپال کیخلاف کھیلے گا

جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج نیپال  کے خلاف کھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ 2024 میں اپنا دوسرا میچ آج  نیپال کے خلاف بفیلو پارک میں کھیلے گا۔

پاکستان اور نیپال گروپ ڈی میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی گروپ ڈی میں شامل ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کو 181 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچز میں  نمیبیا کا مقابلہ سری لنکا اور ویسٹ کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں