Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ہٹ دھرمی، انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر ویزا نہ ملنے کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر

بھارت کی مسلم دشمن پالیسی کھیلوں کو بھی متاثر کرنے لگی، انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر  بھارتی ویزا نہ ملنے کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت کا دورہ کرنے والی انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر ویزا نہ ملنے کے باعث بھارت نہ پہنچ سکے جس کی وجہ سے انہیں پہلے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

شعیب بشیر ویزا مسائل کے حل ہونے تک کے لیے واپس انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والے 20 سالہ شعیب بشیر کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے۔

خیال رہے کہ وہ بھارت کی جانب سے ویزا حاصل نہ کرسکنے والے پہلے  پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر نہیں ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کے معین علی اور ثاقب محمود  سمیت آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی بھارت کی اس مسلم دشمنی کا شکار ہوچکے ہیں۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے شعیب بشیر کا ویزا نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت کپتان بہت مایوسی ہوئی کہ ہم نے جس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا وہ صرف ویزا کے مسائل کی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 25 جنوری سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں