Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب ملک کی شادی پر شاہد آفریدی کا ردعمل

ثناء جاوید سے شعیب ملک کی شادی پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے حال ہی میں اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید سے دوسری شادی کرلی ہے۔

دونوں کی شادی پر کئی کھلاڑیوں و شوہز ستاروں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو کئی لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے جوڑے پر تنقید بھی کی۔

تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا دی۔

ایک تقریب کے دوران صحافی کی جانب سے شعیب ملک کی شادی کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ’’شعیب ملک کو دوسری شادی پر بہت بہت مبارکباد، اللہ تعالیٰ اس کو اس ہی لائف پارٹنر کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘‘۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے انہیں 2018 میں بیٹا بھی ہوا اور ان کی درمیان 2023 میں طلاق ہوئی۔

اسی طرح ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی اور ان کی بھی طلاق 2023 میں ہوئی۔

متعلقہ خبریں