انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے اعلان کردہ پلیئنگ الیون کے مطابق ٹام ہارٹلی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
اولی پوپ، بین فوکس، ریحان احمد اور جیک لیچ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جو گزشتہ موسم گرما میں اوول میں کھیلے گئے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شامل نہیں تھے۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون:
زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیئراسٹو، بین اسٹوکس(کپتان)، بین فوکس، ریحان احمد، ٹام ہارٹلی، مارک ووڈ جیک لیچ
We've named our XI for the first Test in Hyderabad! 🏏
🇮🇳 #INDvENG 🏴 | #EnglandCricket
— England Cricket (@englandcricket) January 24, 2024
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل 25 جنوری سے حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کے ہیری بروک ذاتی وجوہات کی بناء پر سیریز شروع ہونے سے قبل ہی وطن واپس روانہ ہوگئے جبکہ پاکستانی نژاد شعیب بشیر کو بھارت کی جانب سے اب تک ویزا جاری نہیں کیا گیا۔
بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی بھی ذاتی وجوہات کی بناء پر پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔




















