Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے اختیار کیخلاف درخواست جلد سماعت کے لئے منظور

عدالت نے الیکشن کمیشن کےرکن اسمبلی کونااہل قراردینےکےاختیارکیخلاف درخواست جلدسماعت کےلئےمنظورکرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ انتخابات سے قبل جلد سماعت کیوں چاہتے ہیں۔ وکیل درخواست نے جواب دیا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کو نااہلی کا سامنا ہے۔ انتخابات سے قبل اس درخواست کافیصلہ ہوناضروری ہے۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ عدالت پہلے ہی وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔ عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کیلئے طلب کر رکھاہے۔

جسٹس شاہد کریم نےسماعت کی جبکہ درخواست گزارشہری منیر احمد کےوکیل اظہر صدیق نے دلائل دیے۔

وکیل اظہرصدیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی ادارہ ہے۔ الیکشن کمیشن کا انتخابات کرانا اور حلقہ بندیاں کرانا ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو امیدواروں کونااہل کرنے کے اختیار کو کالعدم قراردیا جائے، عدالت الیکشن ایکٹ کےسیکشن 137 کوکالعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں