Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب بشیر کو آخر کار بھارتی ویزا مل گیا

انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر  شعیب بشیر کو آخر کار بھارتی ویزا مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا کہ شعیب بشیر کو ویزا مل گیا ہے، وہ اس ہفتے کے آخر میں  بھارت میں موجود انگلش ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے روانہ ہوں گے۔

بھارت نے مسلم دشمن پالیسی  کی وجہ سے انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر   کو ویزا جاری نہیں کیا تھا جس کے  باعث شعیب بشیر پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

شعیب بشیر ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی پہنچ کر ویزا مسائل کے حل ہونے تک کے لیے واپس انگلینڈ روانہ ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ وہ بھارت کی جانب سے ویزا حاصل نہ کرسکنے والے پہلے  پاکستانی نژاد کرکٹر نہیں ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کے معین علی اور ثاقب محمود  سمیت آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی بھارت کی اس مسلم دشمنی کا شکار ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں