Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عثمان خواجہ نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی نژاد آسٹریلوی اوپننگ  بلے باز نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے  آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ  کو 2023 کے لیے آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دے  دیا ہے۔

خواجہ نے اپنے ہم وطن ٹریوس ہیڈ،بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ  کو شکست دے کر یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

عثمان خواجہ نے ایشیز سیریز میں سب سے زیادہ 496 رنز  بنائے تھے۔

2023 میں کھیلے گئے 13 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 1210 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ گزشتہ برس میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔

متعلقہ خبریں