Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹ کمنز نے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیت لی

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز  نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی  جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر پیٹ کمنز نے گزشتہ برس بلے اور گیند دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ اور اپنی ٹیم کو   آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، ایشز برقرار رکھنے اورآئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ  میں فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمنز کی 2021 کے آخر سے بطور کپتان ٹیم میں موجودگی نے ان کی ٹیم کو مزید بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کپتانی کی ذمہ داری کے ساتھ ایک کھلاڑی کے طور پر اپنے کھیل میں مزید نکھار پیدا کیا۔

آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی کپتانی میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ  چیمپئن شپ   اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو شکست سے دوچار کیا اور ایشیز سیریز ڈرا کرکے ایشیز کو اپنے پاس برقرار رکھا۔

متعلقہ خبریں