Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری سے متعلق سماعت 4مارچ تک ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری سے متعلق سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسرسے استفسارکیا کہ شہری کی بازیابی کے لئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟

تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ 30 جے آئی ٹیز اور 4 صوبائی ٹاسک فورس اجلاس ہو چکے ہیں، جس پرعدالت نے پوچھا کہ اب تک کیوں شہری کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا؟ تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ شہری کو بازیاب کروانے کے لئے بھرپورکوشش کی جارہی ہے۔

اہل خانہ کا مؤقف تھا تھا کہ 7 سال پہلے اورنگریب غوری چاکیواڑا سے لاپتہ ہوا تھا اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں لگایا گیا، 7 سال سےعدالتوں کے چکرکاٹ رہے ہیں لیکن اب تک کوئی انصاف نہیں ملا۔

عدالت نے اہل خانہ سے استفسارکیا کہ اگر آپ لوگ چاہیں تو ہم کیس کے تفتیشی افسرکو تبدیل کردیں؟ جس پراہل خانہ نے جواب دیا کہ آئی او ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں انہیں تبدیل نہیں کریں۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد اکبرافغان نیشنل جو کہ ملیر کینٹ سے لاپتہ تھا بازیاب ہو کر گھر واپس آگیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے دوسرے شہری کی بازیابی کے لئے تمام ایجنیسیوں اور ایف آئی سے بھی رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت کردی اوردرخواست کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں