سندھ پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ حیدرآباد بہادرز نے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم ) کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدر آباد بہادرز نے کراچی غازیز کو31 رنز سے شکست دی۔
حیدرآباد بہادرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔ سلمان علی آغا 73 اور محمد فیضان 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کراچی غازیز کی جانب سے عمران خان سینئر اور زاہد محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی غازیز کی ٹیم 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 158 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ محمد اخلاق 66 اور صاحبزادہ فرحان 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔
حیدر آباد بہادرز کی جانب سے انور علی نے 3 جبکہ مہران ممتاز اور آصف علی چانڈیو نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔




















