Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی کے الیکشن سے متعلق قائم مقام چیئرمین کا بڑا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور  نے بورڈ کے الیکشن سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کہا کہ میری تعیناتی ایک ماہ  کے لیے بڑھادی گئی ہے، میرا پہلا کام پی سی بی چیئرمین کا الیکشن کرانا ہے۔

شاہ خاور نے کہا کہ 16 جنوری کو مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہواتھا۔ 8 بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی یقینی بنانی ہے۔ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کےبعدپی سی بی کےالیکشن کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذکاء اشرف کےبعد محسن نقوی متبادل کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں