Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ، ملزم کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

عدالت نے پولیس اہلکارکے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پرفریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ملزم سعید بھرم کی ضمانت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کے مدعی سید افضل حسین زیدی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایچ او نبی بخش کے ذریعے نوٹس پرعمل درآمد کروانے کا حکم دیا۔ سعید بھرم کے خلاف پولیس اہلکار ابرار حسین زیدی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وکیل ملزم نے مؤقف اپنایا کہ 2009 میں ہونے والے واقعہ پرٹرائل کورٹ میں سماعت 2016 سے شروع ہوئی، 2017 میں ملزم کو اسی مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، ملزم کی سزا کے خلاف اپیل اعلیٰ عدالت کی جانب سے منظور کرتے ہوئے سزا معطل کردی۔

وکیل ملزم نے کہا کہ سعید بھرم نے سزا کی معطلی کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی گئی ہے۔

پراسکیوشن نے کہا کہ سعید بھرم کے خلاف 2009 میں تھانہ نبی بخش میں مقدمہ درج ہوا تھا، انسداد دہشتگردی عدالت نے سعید بھرم کو اسی مقدمے میں سزا سنائی تھی، پولیس اہلکارابرارحسین زیدی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ سزا دیتے وقت ٹرائل کورٹ نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں