Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا میں تاریخی فتح، برائن لارا آبدیدہ ہوگئے

ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا میں 27 سال بعد ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح پر سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا آبدیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق برائن لارا ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین ٹیسٹ کے دوران کمنٹری کررہے تھے جب شامار جوزف نے ہیزل ووڈ کو آؤٹ کرکے ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروایا۔

کمنٹری بوکس میں برائن لارا کے ساتھ این اسمتھ اور ایڈم گلکرسٹ  موجود تھے۔

برائن لارا ویسٹ انڈیز کی فتح کو تاریخی قراردیتے ہوئے فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکےاور آبدیدہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ   میں ویسٹ انڈیز  کو 27 سال بعد فتح  حاصل ہوئی ہے۔

گزشتہ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شامار جوزف نے دوسری اننگز  میں 7 وکٹیں حاصل کرکے نہ صرف میچ کے بہترین کھلاڑی بلکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

متعلقہ خبریں