Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے 128 کے28 پولنگ اسٹیشنز تبدیل کرنےکیخلاف کیس میں ریٹرننگ افسر کو نوٹس

عدالت نے این اے 128 کے28پولنگ اسٹیشنزتبدیل کرنےکیخلاف کیس میں ریٹرننگ افسرکونوٹس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 128 کے28 پولنگ اسٹیشنز تبدیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کردیا اورجواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار فرحت عباس کےوکیل نے دلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اختیارکیا کہ ریٹرننگ افسر نے کسی قانونی جوازکےبغیر28 پولنگ اسٹیشنز تبدیل کیے۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ حتمی پولنگ اسکیم جاری ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کی تبدیلی غیرقانونی اقدام ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز کی تبدیلی سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ استدعا ہے کہ عدالت پولنگ اسٹیشنزکی تبدیلی کے نوٹیفیکیشن کوکاعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں